محمد بشارت
کوٹرنکہ //راجوری کے کوٹرنکہ علاقے میں بدھ کی شام ایک خوفناک سڑک حادثے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹاٹا موبائل (نمبر JK11E 8898) اور مسافر آٹو رکشہ کے درمیان تصادم ہوا۔پولیس حکام کے مطابق یہ حادثہ کوٹرنکہ سے بدھل جانے والی سڑک پر پیش آیا۔ زخمی ہونے والوں میں آٹو رکشہ کے 11 مسافر اور ٹاٹا موبائل کا ڈرائیور شامل ہے۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طور پر سول ہسپتال کوٹرنکہ منتقل کیا گیا، جہاں سے 11 زخمیوں کو بہتر علاج کے لئے جی ایم سی ایسوسی ایٹڈ ہسپتال راجوری ریفر کر دیا گیا۔زخمیوں میں شامل افراد کی شناخت نگاینہ کوثر (17) دختر صلال احمد، فرزانہ کوثر (17) دختر محمد طفیل، ظہیر خان (16) ولد محمد صادق، رفتہ کوثر (18) دختر محمد اقبال، ابرار احمد (14) ولد محمد الطاف، محمد افواز (21) ولد محمد افضل، سلمیٰ (18) دختر محمد اسحاق کے طورپر ہوئی ہے۔ یہ تمام افراد گائوں کراگ، کوٹرنکہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ دیگر زخمیوں میں کوائد احمد (33) ولد نذم دین، غلام محمد (48) ولد نادر خان (ساکنان لرکوٹی)، دلشاد احمد (24) ولد محمد دین (ساکن جگلانو)، روبانی شاہ (18) ولد اقبال حسین شاہ (ساکن کوٹرنکہ)، اور محمد اسلم (26) ولد محمد حسین (ساکن دراج، کوٹرنکہ) شامل ہیں۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ عوام سے احتیاط برتنے اور ٹریفک قوانین کی پابندی کی اپیل کی گئی ہے تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔