عظمیٰ نیوزسروس
راجوری//راجوری میں ایک19سالہ نوجوان درخت کی شاخ سے لٹکا ہوا پایا گیا۔راجوری ضلع کے کوٹرنکا علاقے میں ایک 19 سالہ لڑکا اپنے گھر کے قریب پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔حکام نے بتایاکہ نوجوان کودرخت کی شاخ سے لٹکتا ہوا پایا گیا۔ایک اہلکار نے ہفتہ کی صبح بتایا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب19سالہ شفقت علی ولد محمد دین ساکن پونڈہ ناکہ (پیری) کوٹرنکا کو اوک کے درخت کی شاخ سے لٹکا ہوا پایا گیا۔مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی، جو جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔اس کی تصدیق کرتے ہوئے، ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ انہوں نے ایسے حالات میں لاش کی بازیابی کی تحقیقات کے لیے طبی قانونی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔