نیوز ڈیسک
نئی دہلی //سپریم کورٹ نے پیر کے روز تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی کہ وہ کووڈ-19 متاثرین کے اہل خانہ کو بغیر کسی وقت ضائع کیے معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔جسٹس ایم آر شاہ اور بی وی ناگرتھنا کی بنچ نے کہا کہ اگر کسی دعویدار کو معاوضے کی عدم ادائیگی اور/یا اپنے دعوے کو مسترد کرنے کے حوالے سے شکایت ہے تو وہ متعلقہ شکایت ازالہ کمیٹی سے رجوع کر سکتے ہیں۔اس نے شکایات کے ازالے کی کمیٹی کو چار ہفتوں میں دعویدار کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔بنچ نے کہا، “ہم تمام ریاستوں کو یہ ہدایت دیتے ہوئے کارروائی کو بند کرتے ہیں کہ ہمارے پہلے حکم کے تحت قابل ادائیگی معاوضہ کسی بھی وقت ضائع کیے بغیر اہل افراد کو دیا جائے اور اگر کسی دعویدار کو کوئی شکایت ہے تو وہ متعلقہ شکایات ازالہ کمیٹی سے رجوع کر سکتے ہیں،” ۔
۔8روز بعد ایک فوت، 152متاثر
جموں 64اور سرینگر میں57 کا اضافہ
پرویز احمد
سرینگر //جموںو کشمیر میں8دنوں کے بعد ایک اور شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعدادبڑھکر 4758ہوگئی ہے۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 8ہزار662ٹیسٹ کئے گئے جن میں ایک مسافر سمیت مزید 152افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 75ہزار 184ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے 8اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 12اضلاع میں 152افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے جن میں جموں صوبے میں 85جبکہ کشمیر صوبے میں67افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ کشمیر صوبے کے 4اضلاع جن میں کپوارہ، بانڈی پورہ، گاندربل، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں 67افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 67افراد میں سرینگر میں 57، بارہمولہ میں 5، بڈگام میں 1 اور اننت ناگ میں 2افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 88ہزار 898ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 17ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی جان نہیں گئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2425ہوگئی ہے۔ جموں صوبے کے 4اضلاع جن میں راجوری، کشتواڑ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں 85افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 85افراد میں ضلع جموں میں سب سے زیادہ64، ادھمپور میں11،ڈوڈہ میں 1، کٹھوعہ میں 4، سانبہ میں 3 جبکہ پونچھ میں 2افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 68ہزار 286ہوگئی ہے۔اس دوران جموں صوبے میں8دنوں کے بعد کورونا وائرس سے ایک شخص فوت ہوا ہے۔ مرنے والے شخص کا تعلق کٹھوعہ ضلع سے ہے۔ متوفین کی مجموععی تعداد بڑھکر 2334ہوگئی ہے۔
ملک میں مرنے والوں کی تعداد5 لاکھ 25ہزار سے تجاوز
۔24گھنٹوں میں 17ہزار کیسز، 51ہلاکتیں
یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے پچھلے 24 گھنٹوں میں مزید 51 لوگوں کی جان چلی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اب تک 5 لاکھ 25 ہزار 760 لوگ انفیکشن سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اتوار کی آدھی رات تک ملک میں 16 ہزار 935 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی اور اس کے ساتھ اب تک کل 4 کروڑ 37 لاکھ 67 ہزار 534 کیسز درج ہوئے ہیں۔ اس دوران ایکٹو کیسز کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 264 رہی جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 815 کا اضافہ ہوا ہے۔ابتک 200 کروڑ 4 لاکھ 61 ہزار 95 ویکسین دی گئی ہیں اور اب تک کل 86 کروڑ 96 لاکھ 87 ہزار 102 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔