Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

کووڈ کی نئی لہر…

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 6, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
 ملک میں ایک بار پھر کورونا معاملات میں اضافہ کا تشویشناک رجحان شروع ہوچکاہے ۔گزشتہ تین دنوں میں ملک میں کورونا کیسوں میں تین گنا اضافہ درج کیاگیا۔دو روز پہلے جہاں مجموعی کیسوں میں یومیہ اضافہ کی تعداد صرف7ہزار تھی وہیں اگلے دو روز میںیومیہ اضافہ کے اعداد وشمار چھلانگیں مارتے ہوئے پہلے 14اور اس کے بعد 27ہزار تک پہنچ گئے تھے جبکہ آج یہ تعداد 33ہزا ر عبور کرچکی ہے۔ایک روز میں اتنی بڑی تعداد میں کورونا معاملات کا سامنے آنا کوئی اچھا شگون نہیں ہے اور یہ اس بات کی جانب واضح اشارہ ہے کہ معاملات سنگین سے سنگین تر ہوتے چلے جارہے ہیں۔معاملات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہی سپریم کورٹ نے آ ج سے دو ہفتوںکیلئے کیسوں کی سماعت ایک بار پھر ورچیول موڈ میں کرنے کا فیصلہ لیا ہے کیونکہ قومی دارالحکومت دہلی میں کووڈ وبا کی صورتحال انتہائی سنگین بنتی چلی جارہی ہے ۔اسی طرح مہاراشٹرا اور مغربی بنگال میں بھی صورتحال کچھ اطمینان بخش نہیں ہے اور ان دوریاستوں میں بھی طوفان کی رفتار کے ساتھ کورونا انسانی آبادی کواپنی لپیٹ میں لینا شروع کرچکا ہے ۔
ہمارے یہاں جموںوکشمیر میں بھی حالات گوکہ قدرے بہتر ہیں تاہم اطمینان بخش نہیں ہیں کیونکہ یہاں بھی کورونا معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب تو گزشتہ روز ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی ککریال کٹر ہ کو بھی کووڈ مثبت کے19معاملات سامنے آنے کے بعد تاحکم ثانی بندکردیا گیا ہے ۔ چونکہ مستقبل کے حوالے سے اشارے کچھ اچھے نہیں مل رہے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میںکووِڈ کی نئی شکل اور ملک بھر میں معاملات میں اضافہ کے پیش نظر تمام ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹس ، مطلوبہ اَدویات کی دستیابی ، آئی سی یو اور آکسیجن سپورٹیڈ بستروں کے آڈِٹ کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کیں۔اْنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں اور صحت حکام کو ہدایت دی کہ وہ پنچایتی سطح سے شروع ہونے والے صحت بنیادی ڈھانچے کو مضبوط اور بہترین طریقے سے اِستعمال کرنے کو یقینی بنائیں۔ اضلاع میں صحت ٹیموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ فوری طور پر رابطے کا پتہ لگانے ، آکسیجن سلنڈروں اور کنسنٹریٹروں کے آڈِٹ کے ساتھ ساتھ وینٹی لیٹروں کی دستیابی اور کام کرنے پر توجہ دیں۔
 لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے تازہ ہدایات اس بات کا بین ثبوت ہے کہ حکومت کو بھی تشویش لاحق ہے اور ہونی بھی چاہئے کیونکہ معاملہ برا ہ راست انسانی زندگیو ں کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور ریاست کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی رعایا کے جان ومال کی سلامتی یقینی بنائے ۔گوکہ ریاست اپنی طرف سے اس نظر نہ آنے والے دشمن سے اپنی رعایا کو بچانے کی کوششوںمیں لگی ہوئی ہے اور اس ضمن میں نہ صرف طبی ڈھانچہ کو مسلسل اپ گریڈ کیاجارہا ہے بلکہ ٹیکہ کاری کا دنیا کا سب سے بڑا مشن بھی چلایاجارہا ہے اور اب آج سے15سے17سال کی عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کی ٹیکہ کاری بھی شروع کی جاچکی ہے تاہم حکومت کے یہ تمام اقدات جبھی کارگر ثابت ہوسکتے ہیں جب عوام کا تعاون شامل حال رہے ۔فی الوقت عوام کے تعاون کے حوالہ سے صورتحال افسوسناک ہی ہے ۔بارہا ہم کہہ چکے ہیں کہ کورونا سے بچائو کیلئے احتیاط ہی علاج ہے لیکن مسلسل مشاہدے میں آرہا ہے کہ لوگ احتیاطی تدابیر بالکل بھول چکے ہیں اور کچھ اس طرح اپنے معاملات چلا رہے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیںہے ۔بازاروںمیں بھی وہی بھیڑ بھاڑ ہے ،پبلک ٹرانسپورٹ کھچا کھچ بھرا رہتا ہے ،دکانوںاور شاپنگ مالوں میں تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی ہے اور اس پر طرہ یہ کہ فیس ماسک کا استعمال تقریباً معدوم ہوچکا ہے اور ماسک کے استعمال کو جیسے معیوب سمجھا جارہا ہے۔
جب اس طرح کی صورتحال ہو تو حکومت کیا کرسکتی ہے ۔ہمیں یہ سمجھ لینا چاہئے کہ اب ہم اُس طرح اپنے معمولات نہیں چلاسکتے ہیںجس طرح2020سے قبل چلاتے تھے ۔تب کورونا نہیں تھا ،لیکن آج کورونا ہر جگہ موجود ہے اور مسلسل ہمارا پیچھا کررہاہے ۔مانا کہ دو سال قبل ہمیں ماسک کی ضرورت نہیں تھی اور ہی بھیڑ بھاڑ میں کوئی پریشانی تھی لیکن آج ماسک نہ پہن کر اور بھیڑ بھاڑ جمع کرکے ہم نہ صرف اپنی جان خطرے میں ڈال رہے ہیں بلکہ ہمار ی لاپرواہی کی وجہ سے دوسری انسانی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ رہی ہیں جو قطعی دانشمندی قرار نہیں دی جاسکتی ہے ۔اگر علاج اتنا سستا ہے تو یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ہم اس پر عمل کیوں نہیں کرتے ۔فیس ماسک کا استعمال ہو یا سماجی دوریوں کے پاس و لحاظ کا معاملہ ،دونوں احتیاطی تدابیر اتنی سستی اور آسان ہیں کہ ان پر ہمہ وقت عمل کیاجاسکتا ہے جبکہ ہاتھ منہ صابن سے دھونا بھی کوئی بڑا کام نہیں ہے اور وہ ویسے بھی ہمارا معمول ہی ہے ۔اگر احتیاط اور علا ج اتنا سستا اور آسان ہے تو پھر ہم پر بھی واجب آتا ہے کہ ہم احتیاط کا دامن ہاتھ سے جانے نہ دیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر حکومت کا کام آسان بنائیں ورنہ آنے والے دنوںمیں صورتحال انتہائی گھمبیر ہوسکتی ہے جس کے شاید ہی ہم متحمل ہوسکتے ہیں۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پارلیمنٹ کو آپریشن سندور میں تباہ ہونے والے جنگی طیاروں کے سلسلے میں فوجیوں کے بیان پر بحث کرنی چاہئے: کانگریس
برصغیر
میرواعظ عمر فاروق کو مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنا ناقابل فہم: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
لداخ کی شناخت کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے: ایل جی کویندر گپتا
برصغیر
پولیس سربراہ نے ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن میں سیکورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ لیا
تازہ ترین

Related

اداریہ

ٹیکنالوجی رحمت یا زحمت ؟

July 17, 2025
اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025
اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025
اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?