آبھی جا! اب ضبط میرا آزمانےکے لئے
ایک میٹر دور سے دل کو لگانے کے لئے
کوئی بھی موقع عمل کا پیش تو ہوگا نہیں
پھر بھی آ، ناکام عاشق کو ستانے کے لئے
دہنِ غنچہ، بینیٔ شمشیر ماسک میں سہی
مُجھ کو کافی ہیں مرے مِژگاں لُبھانے کے لئے
مرمریں ہاتھوں پہ دستانے چڑھے تو غم نہیں
ساعدِ سیمیں تو ہیں باقی دِکھانے کے لئے
چشمِ نرگس ہاتھ سے چُھونا ہدایت میں نہیں
یہ بھی کیا کم ہے ملیں، نظریں ملانے کے لئے
گرکیا کووڈ نے اپنے بس میں اب بوس وکنار
تُو اجازت لے کے آجا مُسکرانے کے لئے
بُھول جاعیش و طرب اور وصل کے شام و سحر
آئو وائرس کے دِنوں، آنسو بہانے کے لئے
یوسف نیرنگؔ
توی وہار، جموں
موبائل نمبر؛9419105051