جموں//الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں و کشمیر قانون ساز کونسل کی 6 نشستوں کے دو سالہ انتخابات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ نامزدگی کے کاغذات داخل کرنے کی آخری تاریخ 29 مارچ مقرر کی گئی ہے جبکہ کاغذات کی جانچ 30 مارچ کو ہو گی اور 3 اپریل تک نام واپس لئے جا سکتے ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابات 17 اپریل 2017 کو منعقد ہوں گے ۔ ووٹ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ڈالے جائیں گے ۔ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سیکرٹری کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ اسمبلی کے ڈپٹی سیکرٹری کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر نامزد کیا گیا ہے ۔ منتخب کئے جانے والے 6 ممبران میں سے 3 کا تعلق کشمیر اور 3 کا تعلق جموں صوبے سے ہو گا ۔ جموں صوبے کے 3 ممبران میں سے ایک کا تعلق پونچھ سے ہو گا ۔