سرینگر//ریاست میں قانون ساز کونسل کی6نشستوں کے انتخابات کیلئے مرکزی الیکشن کمیشن22مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کریگا۔ اس حوالے سے جموں،وادی اور پونچھ کیلئے الگ الگ انتخابات ہونگے۔وادی میں3جبکہ جموں میں2اور پونچھ میں مخصوص نشست کیلئے الگ شیڈول مرتب کیا گیا ہے۔ ایوان بالا میں19اپریل کو6نشستیںخالی ہو رہی ہیں ۔ان میں کانگریس کی3، نیشنل کانفرنس کی2اور پی ڈی پی کی ایک نشست شامل ہے۔ نوٹیفکیشن 22مارچ کو جاری کی جائیگی اور امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ29مارچ ہوگی۔ کاغذات کی جانچ پڑتال30مارچ کو ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ3اپریل کو مقرر کی گئی ہے۔خالی ہوئیں نشستوں کیلئے17اپریل کو انتخاب ہوگا اور اسی روز شام 5بجے ووٹوں کی گنتی بھی شروع ہوگی او فاتح امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی اس روز کو کیا جائے گا۔ جو ممبران19اپریل کو قانون ساز کونسل سے سبکدوش ہو رہے ہیں اُن میں نیشنل کانفرنس سے وابستہ ماسٹر نور حسین ، درم یور سنگھ اوبرائے ( بعد از مرگ) ، ڈاکٹر بشیر احمد ویری ، پی ڈی پی کے یاسر ریشی اور کانگریس کے جہانگیر میر اور جگل کشور شرما شامل ہیں۔