Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

کونسل انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگیوں کا مرحلہ ختم

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 30, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//قانون ساز کونسل کی6 نشستوں کو پُر کرنے کیلئے تیاری ہونے جارہی ہے۔17اپریل کو ہونے والے انتخابات کیلئے پی ڈی پی نے2 ،بھاجپا نے4اور نیشنل کانفرنس و کانگریس کے ایک ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ قانون ساز کونسل میں کشمیر کی3 اور جموں کی2نشستوں کے علاوہ پونچھ کی مخصوص نشست کیلئے بدھ کو کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی۔ کشمیر کی3نشستوں کیلئے حکمران جماعت پی ڈی پی کے یاسر ریشی،بی جے پی کے جی ایل رینہ و اشوک کمار بٹ اور نیشنل کانفرنس کے آغا سید محمود نے کاغذات نامزدگی ریٹائرننگ آفیسر و سیکریٹری اسمبلی محمد رمضان کے دفتر میں داخل کئے۔  پونچھ کی مخصوص سیٹ کیلئے بی جے پی کے امیدوار پردیپ شرما نے تن تنہا کاغذات نامزدگی داخل کئے جبکہ جموں کی2نشستوں کیلئے بی جے پی کے وکرم رندھوا،پی ڈی پی کے عبدالقیوم اور کانگریس کے بلبیر سنگھ نے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ وادی کی3نشستوں میںسے2 نشستوں پر حکمران اتحاد کے امیدواروں کی جیت یقینی ہے جبکہ نیشنل کانفرنس امیدوار آغا سید محمود بھی آسانی کے ساتھ فتح حاصل کرسکتے ہیں،تاہم اس نشست پر بی جے پی نے2امیدواروں کو کھڑا کیا جس میں بتایا جاتا ہے کہ اشوک کمار بٹ اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔  جموں میں پی ڈی پی امیدوار عبدالقیوم ڈار بھی اپنی نشست پر فاتح ہونگے۔جموں کی ایک اور نشست پر کانگریس امیدوار بلبیر سنگھ اور  بی جے پی کے وکرم رندھوا کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہوسکتی ہے۔ جموں میں پی ڈی پی امیدوار عبدالقیوم ڈار کو30ووٹ دینے کے بعد حکمران اتحاد کے پاس28اضافی ووٹ ہونگے جبکہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد کے پاس ووٹوں کی تعداد27ہیں۔ جموں کی دوسری نشست کیلئے محمد یوسف تاریگامی،انجینئر رشید،حکیم محمد یاسین اور پون گپتا کے ووٹ انتہائی اہمیت کے حامل ہونگے۔ دونوں اطراف کو ان امیدواروں کی طرف سے دئیے گئے ووٹوں کی بنیاد پر ہی اس نشست پر جیت اور ہار کا فیصلہ ہوسکتا ہے۔ پی ڈی پی یاسر ریشی2015میں قانو ن ساز کونسل کیلئے منتخب ہوئے تھے ۔ جموں نشست کیلئے پی ڈی پی امیدوار عبدالقیوم سابق سپر انٹنڈنٹ آف پولیس ہیں اور فی الوقت اوقاف اسلامیہ راجوری کے چیئرمین ہونے کے علاوہ بابا غلام شاہ بادشاہ زیارت و شاردا شریف کے منتظم بھی ہیں۔ کشمیر کی نشست پر بی جے پی امیدوار جی ایل رینہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں زرعی یونیورسٹی سے استعفیٰ دیا ہے جبکہ موصوف جموں کشمیر اسٹڈی سرکل جو کہ آر ایس ایس کی ایک شاخ ہے،کے ممبر بھی ہے۔جموں نشست پر بی جے پی امیدوار وکرم رندھوا سابق بی جے پی لیڈر اور قانون ساز اسمبلی کے ممبر چودھری پیارا سنگھ کے بیٹے ہیں جبکہ کشمیر کی نشست پر نیشنل کانفرنس کے امیدوار آغا سید محمود ایک معروف شعیہ لیڈر ہے۔ قانون ساز کونسل میں مجموعی طور پر36نشستیں ہیں تاہم فی الوقت2نشستیں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے خالی ہے۔ دستاویزات کی جانچ پڑتال30 مارچ کو ہوگی جبکہ17اپریل کو ان نشستوں کو پورا کرنے کیلئے انتخابات ہونگے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں میں جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش: حیدرآباد متاثرہ کو 62 لاکھ روپے واپس: پولیس
تازہ ترین
انڈیگو پرواز کا پرندے سے ٹکراؤ، انجن میں خرابی کے باعث پٹنہ میں ہنگامی لینڈنگ
تازہ ترین
سری نگر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت لاکھوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس
تازہ ترین
ہسپتالوں میں طبی عملے کی کمی سنگین مسئلہ، راتوں رات حل نہیں ہو سکتا : سکینہ ایتو
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

ٹریڈ یونینوں کا بھارت بند: حکومت کی مزدور و کسان مخالف پالیسیوں کے خلاف 25 کروڑ ملازمین سڑک پر

July 9, 2025
صفحہ اول

ٹورازم کانفرنس ملی ٹینسی کا مناسب جواب||ملی ٹینٹوں کیلئے کوئی جگہ نہیں سیاحت کے شعبے کی ترقی صرف پرامن اور محفوظ ماحول میں ممکن:ایل جی

July 8, 2025
صفحہ اول

حج 2026 کا عمل شروع ۔31جولائی تک درخواستوں کی تاریخ مقرر

July 8, 2025
صفحہ اول

بزرگ قیدیوں کیلئے خصوصی سہولیات وزارت داخلہ کی ریاستوں اور یوٹیز کو ہدایات

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?