جموں//ایمپلائمنٹ انفارمیشن کم ایڈوائزری بیورو ڈیپارٹمنٹ آف لائف لانگ لرننگ جموں یونیورسٹی کی جانب سے پی جی ڈیپارٹمنٹ آف سنسکرت جموں یونیورسٹی میں ’’کونسلنگ اینڈ کیئرئرس ‘‘کے موضوع پر خصوصی لیکچرکااہتمام کیاگیا۔اس دوران ڈاکٹر ورون ترپاٹھی ہیڈ سکول آف فلاسفی اینڈکلچر، ویشنودیوی یونیورسٹی ریسورس پرسن تھے۔ پروفیس رمنیکا جلالی سابق صدر ، ڈاکٹرکیدارناتھ شرما صدرشعبہ سنسکرت ،ڈائریکٹرکویتاسوری ڈائریکٹر لائف لانگ لرننگ ، پروفیسرسشما دیوی ، پروفیسر رام ناتھ شکلا، ڈاکٹر پرتبھا ، ڈاکٹر ودیا دھر، ڈاکٹر ست پریا آریہ بھی موجودتھے۔پروگرام کاآغاز روایتی انداز میں شمع جلانے سے ہوا۔اس موقعہ پر پروفیسرکیدارناتھ نے مہمانوںکااستقبال کرتے ہوئے شعبہ لائف لانگ لرننگ کی کاوشوں کوسراہا۔ ڈاکٹر کویتاسوری نے بتایاکہ کونسلنگ سے متعلق پروگراموں کاانعقاد یونیورسٹی اورکالجوں کے طلباء کیلئے کیاجاتاہے تاکہ ان کے مستقبل کی سمت بہترہوسکے۔اس موقعہ پر ڈاکٹر ورون ترپاٹھی نے طلباء کیلئے سنسکرت مضمون میں مواقعوں سے متعلق تفصیلی جانکاری دی۔اس دوران نظامت کے فرائض ڈاکٹرریو اکھجوریہ نے انجام دیئے جبکہ شکریہ کی تحریک پروفیسررمنیکاجلالی نے پیش کی۔