گاندربل//کوندہ بل میں پہاڑی سے مٹی گرنے کی وجہ سے لوگوںمیں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں ہوئی بارشوں اور برف باری کے باعث زمین گیلی ہوگئی اور پہاڑی سے مٹی کھسکنے کی شروعات ہوئی جس کاسلسلہ اتوار دن بھر جاری رہا۔مقامی لوگوں کے مطابق اس پہاڑی کے دامن میں کئی سال قبل پتھر نکالے جاتے تھے اورہائی کورٹ کے حکمنامہ کے تحت مانسبل جھیل کے ارد گرد 500 میٹر تک آنے والے پہاڑیوں کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئے پتھر نکالناممنوع قرار دیاتھا لیکن اس کے باوجود کوندہ محلہ میں یہ سلسلہ غیر قانونی طریقے سے جاری تھا۔مقامی شہری محمد رمضان کے مطابق عدالت کی پابندی کے باوجود بھی اس علاقے میں یہ سلسلہ جاری رہاجس کے باعث آبادی یہ واقعہ پیش آیا اور آبادی غیر محفوظ بن گئی ۔تحصیلدار لار اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔