کولگام //جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں بدھوار چار بجے شدید ژالہ باری اور بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے میوہ باغات کو سخت نقصان پہنچا ۔ کولگام ضلع کے دمحال ہانجی پورہ ، وٹو ، منزگام ، آشنور، واری پورہ اور تحصیل یاری پورہ کے کئی علاقوں میں بعد دوپہر آسمان پر کالے بادل چھاگئے اور بادل گرجنے کے ساتھ ساتھ تیز ہوائوں کے بعدبیس منٹ تک ژالہ باری اور بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے میوہ باغات کو نقصان پہنچا ۔ژالہ باری اس قدرسخت تھی کہ چند منٹوں میں زمین پر ایک تہہ جمع ہو گئی جبکہ درختوں کی ٹہنیاں بھی زمین پر گرپڑیں۔