عظمیٰ ویب ڈیسک
کولگام/جنوبی ضلع کولگام کے دیوسر علاقے کے اکھال جنگل میں جمعہ کے روز دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی ہے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے مخصوص اطلاعات کی بنیاد پر علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں کے ساتھ رابطہ قائم ہوا۔
انہوں نے مزید کہا، ’’فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔‘‘
کولگام کے جنگلاتی علاقہ میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فوسرز کے مابین گولیوں کا تبادلہ
