کوکگام// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں اتوار کو دیوسر کے پہلوو علاقے میں نامعلوم ٹینکر کی زد میں آکر ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ اس کا شوہر زخمی ہوگیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ پہلو گاؤں میں ایک موٹر سائیکل (JK04C-3988) کو نامعلوم ٹینکر نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں خاتون کی موت ہو گئی اور اس کا شوہر زخمی ہو گیا۔
ایک اہلکار نے متوفی خاتون کی شناخت بیوٹی جان زوجہ اشتیاق احمد شیخ کے طور پر کی ہے جو کہ کھرگنڈ کولگام سے ہے۔ زخمیوں کا علاج ضلع ہسپتال کولگام میں جاری ہے۔
"واقعہ کے فوراً بعد، ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ایک اہلکار نے بتایا، اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔