سرینگر// لشکر طیبہ جموں کشمیر کے چیف محمود شاہ نے ہاوورا ریڈوانی کلگام میں فورسز کے ہاتھوں ایک بچی سمیت تین نوجوان بچوں کے قتل پر شدید غم غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ انسانیت کا قتل ہے۔مودی سرکار مسلح اور غیر مسلح کا فرق مٹاکر ہر کشمیر ی کو دشمن سمجھ کر نشانہ بنا رہی ہے۔مودی سرکار 2019کا الیکشن جیتنے کے لیے اپنی عوام کو خوش کرنے کے لیے ہمارے بچوں کا خون بہارہی ہے۔گورنرراج لگانے کے بعدمتشددانہ کارروائیوں میں مزید اضافہ کردیاگیاہے۔لیکن یہ ہی ناحق قتل بی جے پی کی سیاسی موت کی وجہ بنے گا۔محمودشاہ نے کہاہے کہ اقوام متحدہ محکوموں کی دادرسی کے لیے بنایا گیا ہے ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کو عملی اقدامات کرناہوں گے ورنہ پورے ایشیا کا امن تباہی کے دہانے پر کھڑاہے۔انہوںنے فورسز کی گولیوں سے زخمی ہونے والوں کے ساتھ دلی ہمددری کا اظہار کرتے ہوئے انکی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔