عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //سرینگر جموں شاہراہ پر کھڈ ونی کولگام کے قریب کئی یاتریوں کی گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں 17یاتری زخمی ہو گئے ۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک یاتری بس کا ڈرائیور گاڑی پرکنٹرول کھو بیٹھا اوروہ دو گاڑیوں سے ٹکر ا یا جس کے نتیجے میں گاڑیوں میں سوار 17یاتری زخمی ہو گئے ۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا۔سینئر عہدیدار نے بتایا کہ دو یاتری شدید زخمی ہوئے جبکہ باقی کو معمولی چوٹیں آئیں۔