جموں//تعلیم کے وزیر الطاف بخاری نے ایوان میں عبدالمجید لارمی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کولگام میں ہائیر سکینڈری سکولوں میں پرنسپلوں کی آٹھ آسامیاں خالی پڑی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان اداروں کا کام کاج بہتر ڈھنگ سے چلانے کیلئے پرنسپلوں کا یہ چارج عارضی طور پر ملحقہ ہائیر سکینڈری سکولوں کو دیا گیا ہے ۔