کولگام//جنوبی ضلع کولگام کے لرو علاقے میں سی آر پی ایف پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے دوران ایک فورسز افسر زخمی ہوا۔کولگام قصبہ کے باہر سی آر پی ایف کی ناکہ پارٹی پر نامعلوم اسلحہ برداروں نے دستی بم سے حملہ کیا۔ گرینیڈ حملے کی گونج دور دور تک سنائی دی جس کی وجہ سے بازار میں ہلچل اور افراتفری کا ماحول پیدا ہوا جبکہ کولگام میں قاضی گنڈ اڈہ کے متصل دکانیں اور کاروباری ادارے اور ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت بند ہوئی۔ گرینیڈ حملے میں سی آر پی ایف 18بٹالین سے وابستہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجندر سنگھ زخمی ہوا جنہیں فوری طور پر کولگام اسپتال پہنچایا گیا۔حملے کے بعد فورسز نے چیکنگ کی اور راہگیروں سے پاچھ تاچھ کا سلسلہ بھی رکھا رکھا۔