اظہر حسین
کولگام// ڈپٹی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے منگل کو مہی پورہ نامی بستی میں کھیل کے میدان کا افتتاح کیا۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے اس میدان سے علاقے کے نوجوان کھیل کود کی سرگرمیوں کیلئے پلیٹ فارم فراہم ہوا ہے۔ 12لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر یہ میدان لوگوں کیلئے وقف کیا گیا ۔نوجوانوں نے انتظامیہ سے اس میدان کو مزید تعمیر کی بھی اپیل کی۔اس موقع پر اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر، اے سی آر میر امتیاز العزیز اور اے سی ڈی محمد عمران خان کے علاوہ دیگر افسران اور مقامی لوگ بھی موجود رہے۔