سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک شخص کو چینی ساخت کے ایک پستول کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ’سیکورٹی فورسز نے ضلع کولگام کے مختلف علاقوں بشمول نیلو، کاکرن اور اڑی جن میں خصوصی چیک پوائنٹس قائم کئے تھے‘۔ اڑی جن میں چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو ایک چینی ساخت کے پستول، ایک میگزین، گولیوں کے دس راونڈ اور دس ہزار روپے کی نقدی کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا ’پوچھ گچھ کے دوران گرفتار شدہ شخص نے اپنی شناخت بڈگام کے رہنے والے شہناز احمد میر ولد عبدالرحمان میر کے بطور ظاہر کی‘۔