سرینگر//کولگام میںپولیس نے بڑ ے پیمانے پر چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اور گذ شتہ2 دنوں کے اندر7 نوجوانوںکو حراست میں لیا گیا ۔کیموہ کے کمار محلہ میں پولیس ایس ائو جی اور سی آ رپی ایف نے سختی کیساتھ کریک ڈائون کیا ۔ہر گھر کی تلاشی لی گئی اور مردوں کی اپنے صحنوں میں ہی پریڈ کرائی گئی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ پولیس اور ایس ائو جی اہلکار چْن چْن کر بعض رہائشی مکانوں میں داخل ہوئے اور نوجوانوں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کا آغاز کیا اور جب انہوںنے گرفتار شد گان کو گا ڑی میں بھر نا شروع کر دیا تومقامی مردوزن کی ایک بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی تاہم ان کی مزاحمت ناکام بنا دی گئی جس کے بعد سبھی گرفتار نوجوانوں کو ایس ائو جی آ منو کیمپ میں رکھا گیا۔دو روز کے اندر مجموعی طور 7 نوجوانوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے ان میں سے بعض کی شناخت آ صف کمارولد غلام محمد، منظورکمار ولد صا براور ارشاد احمد یتو ولد کریم کے بطور ہوئی ہے ۔ گرفتار کئے گئے نوجوا نوں کے لواحقین نے اس بات پر غم و غصے کا اظہار کیا کہ پولیس گرفتار شدگان کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے قاصر ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پولیس کی جانب سے مسلسل محاصروں اور چھاپہ مار کاروایئوں نے عام لوگوں کو دمبخود کرکے رکھدیاہے۔(سی این ایس)