سرینگر//پولیس نے کولگام میں جنگجوئوں کے حملے میں 5پولیس اور بینک کے 2سیکورٹی گارڈوں کی ہلاکت میں ملوث عمر مجید کے بارے میں اطلاع دینے پر10لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے ۔پولیس کی طرف سے کولگام میںدیواروں پر عمر مجید کے پوسٹر لگائے گئے جس پر لکھا گیا ہے کہ جو کوئی بھی اس کی اطلاع دے گا اسے 10لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔پولیس نے پہلے عمر مجید پر5لاکھ روپے کا انعام رکھا تھا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ 22سالہ عمر مجید سوچی کولگام کا رہنے والا ہے اور وہ گذشتہ دنوں پمبی میں بینک کا کیش لے جانے والی گاڑی پرحملہ میں ملوث ہے ۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اس حملہ میں حزب المجاہدین کا بالائی ورکراشفاق پالا بھی ملوث ہے اور انہیں پکڑنے کیلئے کوشش جاری ہے ۔