سرینگر // ریاستی کرکٹ اکیڈمی کے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ضلع کولگام میں کھلا گیاجو کولگام کنگز نے قیصر نثار کی شاندار گیند بازی سے اپنے نام کر لیا ۔ بدھ کو ضلع کولگام میں اس کرکٹ ٹورنامنٹ کا کرکٹ میچ کولگام کنگز اور وائلڈویررس ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔اس دوران قیصر نے تباہ کن گیند بازی کا مطاہرہ کرتے ہوئے وائلڈویریرس کے بلے بازوں کو اپنی تیز رفتاری سے چونکا دیا اور قیصر کی گیند بازی کے سامنے ٹک نہ سکے اور پوری ٹیم کو 98رن پر ڈھیر ہو گئی ۔ویریرس کیلئے سمی اللہ نے سب سے زیادہ 27رن سکور کئے ۔چھوٹے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کنگس نے تین اور پہلے ہی میچ اپنے نام کر لیا۔مزمل یعقوب نے 14جبکہ قیصر نے 15رن سکور کئے ۔قیصر کو اس میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔معروف کرکٹ کھلاڑی عابد نبی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔