سرینگر/جنوبی کشمیر کے ریڈونی گائوں میں منگل کو اُس وقت کئی شہری زخمی ہوگئے جب فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں شروع ہوئیں۔
یہ جھڑپیں گائوں میں صبح سویرے شروع ہوئیں جب محاصرے میں پھنسے جنگجوئوں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی جاری تھی۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ مظاہرین آدھی رات کو ہی گھروں سے باہر آکر فورسز پر سنگباری کرنے لگے جب گائوں میں معرکہ آرائی کا آغاز ہوگیا۔
مظاہرین فورسز پر شدید سنگباری کررہے تھے تاکہ پھنسے جنگجو محاصرے سے بھاگ جائیں۔
عینی شاہدین نے کہا کہ فورسز کی طرف سے چلائے گئے پیلٹوں کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوگئے جنہیں نزدیکی فرصل اسپتال لیجایا گیا۔تین زخمیوں کو فرصل سے ضلع اسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیاہے۔
دریں اثناء معرکہ آرائی کے دوران آج صبح دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔اس معرکے میں ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگیا جبکہ دو اسی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگئے۔