سرینگر/کولگام کے ریڈونی علاقے میں ہاوورہ کے مقام پر مظاہرین پر فوج کی فائرنگ سے ایک دوشیزہ سمیت3شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق علاقے سے فوج داخل ہوتے ہیں مشتعل نوجوانوں نے پتھرائو کیا جس کے جواب میں فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے ۔ اگرچہ زخمیوں کو فوری طور پر پی ایچ سی فرسل پہنچایا گیا تاہم وہاں ڈاکٹروں نے وہاں شاکر احمد ، ارشاد احمد اور اندلیب جان کو مردہ قرار دیا۔علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔