سرینگر//جنوبی ضلع کولگام میں منگل کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ گولیوں کے مختصر تبادلے کے بعد دو جنگجوﺅں کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ٹنگہ ڈنو گاوں میں فورسز آپریشن کے دوران لشکر سے وابستہ دو مقامی جنگجوﺅں نے اُس وقت سرنڈر کیا جب اُن کے والدین نے ایسا کرنے کی اپیل کی۔
پولیس نے کہا کہ مذکورہ جنگجوﺅں کی تحویل سے 2 پستول اور گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔
اس سے قبل پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے ٹنگہ ڈنو گاوں کا محاصرہ کیا جس کے دوران جنگجوﺅں نے فورسز پر گولیاں چلائیں۔
پولیس کے مطابق اس دوران محاصرے میں موجود جنگجوﺅں کے والدین کو بلا کر اُنہیں سرنڈر کرنے کی اپیل کی گئی اور دونوں نے اپیل پر عمل کرکے اپنے آپ کو فورسز کے حوالے کیا۔