سرینگر/جنوبی ضلع کولگام کے کیموہ نامی علاقے میں منگل کی شام اُس وقت دو شہری پیلٹ لگنے سے زخمی ہوگئے جب فورسز اہلکاروں نے پتھر مارنے والے نوجوانوں کیخلاف طاقت کا استعمال کیا۔
اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے شام کے وقت کیموہ کے مقام پر فورسز کی ایک گاڑی پر پتھر مارے ۔فورسز اہلکاروں نے جواب میں پیلٹ چلائے جس کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کی شناخت فیاض احمد تانترے ساکنہ تیلہ ونی اور امتیاز احمد ساکنہ گھاٹ کے طور پر ہوئی جنہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے امتیاز کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ امتیاز کی ایک آنکھ میں پیلٹ لگا تھا۔