کولگام// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے قادر علاقے میں ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر الٹ جانے کے بعد کم از کم تین سی آر پی ایف نیم فوجی اہلکار، بشمول ایک اے ایس آئی رینک اہلکار زخمی ہو گئے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ 18 بٹالین سی آر پی ایف کا 'بی پی بنکر' بہی باغ سے کولگام جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
اس واقعہ میں دو کانسٹیبل امبیت اور انیل بشمول اے ایس آئی نورنگ کو معمولی چوٹیں آئیں، حکام نے بتایا کہ ان سب کی حالت مستحکم ہے۔