کولگام میں سکول گاڑی کی ٹکر سے کمسن بچہ ہلاک

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر//سرینگر//چک پورہ کولگام میں ایک دلدوز حادثہ میں ایک گاڑی کی ٹکر سے ڈھائی سالہ بچے کو کچل ڈالا۔ سوموار کو نجی سکول میں تعینات ٹیچر طاہرہ زوجہ بلال احمد ساکن زنگل پورہ دیوسر اپنے ڈھائی سالہ بیٹے تجمل عرف لقمان کے ہمراہ گھر سے سکول کی طرف روانہ ہوئی۔ ا س دوران جب وہ چک پورہ پہنچے تو ایک سکول گاڑی موڑ کاٹ رہی تھی اور ریورس کے دوران ٹکر لگنے سے لقمان موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گیا جبکہ والدہ زخمی ہوئی۔ خون میں لت پت طاہرہ کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایاگیا۔ گاڑی کے ڈرائیور نے پولیس تھانہ میں اپنے آپ کو پیش کیا ہے۔ ادھرپلوامہ سے پکھرپورہ جارہی ایک نجی گاڑی اتوارکورات دیرگئے ابہامہ گائوں کے نزدیک ڈرائیورکے کنٹرول سے باہرہوکرایک کھائی میں جاگری جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوارتمام کے تمام 5افرادشدیدزخمی ہوگئے ۔معلوم ہواکہ سبھی زخمیوں کوخون میں لت پت نزدیکی اسپتال پہنچایاگیاتاہم یہاں پہنچانے تک 2زخمیوں کی روح قبض ہوچکی تھی ۔بتایاجاتاہے کہ ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنے کے دوران ہی دوزخمیوں نوازاحمدکھانڈے اورحنیف احمدکومردہ قراردے دیاجبکہ باقی تین زخمیوں کوعلاج ومعالجہ کیلئے اسپتال میں داخل رکھاگیا۔معلوم ہواکہ ایک زخمی کی حالت خراب ہونے کے باعث اسکورات دیرگئے سرینگرمنتقل کیاگیا۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *