کولگام//کولگام میں پولیس کی جانب سے سپورٹس فسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ ابتدائی تقریب میں ممبر پارلیمنٹ نذیر احمد لاوئے ، ایس پی کولگام دھر پاٹل کے علاوہ طلبہ و اسپورٹس آفیسر موجود تھے۔ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس فسٹیول میں طلبہ کو مختلف قسم کے کھیلوں میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقعہ ملے گا۔ ممبر پارلیمنٹ نے ایسے زیادہ سے زیادہ پروگراموں پر زور دیا۔ ابتدائی میچ میں قاضی کنڈ بمقابلہ کے پی روڈ کھیلا گیا۔ فیسٹیول 31اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔ جن کھیلوں میں طلبہ کو صلاحیتں دکھانے کا موقعہ ملے گا۔ ان میں کرکٹ، رگبی، والی بال، کبڈی، کک باکسنگ ، کراٹے، کھو کھو اور ریس وغیرہ شامل ہیں۔