کولگام میں ریچھ نمودار

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
کولگام //کولگام میں خونخوار ریچھ کے حملے میں ایک ہی کنبے کی 3خواتین زخمی ہوئیں جن میں سے ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔گاندونی کالوگام میں ایک ریچھ نے کھیت میں کام کر رہی 3خواتین پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو کر بے ہو ش ہو گئیں۔ آس پاس موجود لوگ فوری طورپر جائے موقع پر پہنچ گئے اور زخمی خواتین کو فوری طورپر نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں فاطممہ بیگم (عمر60سال ) زوجہ علی محمد بٹ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی جبکہ دیگر زخمیوں میں ان کی بہو شاہینہ بانو زوجہ ریاض احمد اور پوتی حنا ریاض ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق وائلڈ لائف محکمہ جنگلی جانوروں کو قابو کرنے میں بری طرح سے ناکام ثابت ہو گیا ہے۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *