کولگام+شوپیان// کولگام میں بندوق برداروں نے بنک شاخ لوٹنے کی ناکام کوشش کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بنک محافظین سمیت 3افرادزخمی ہوئے ۔ادھر شوپیان میں نا معلوم افراد بنک محافظ کی بارہ بور رائفل اڑا کر فرار ہوئے ۔ کولگام سے 7 کلومیٹر دورمحمد پورہ کولگام میں جمعہ قریب 3بجکر45منٹ پرنا معلوم بندوق بردار محمد پورہمیں جموں و کشمیر بنک شاخ میں زبردستی داخل ہوئے،اور بنک لوٹنے کی کوشش کی۔معلوم ہوا ہے کہ اس موقعہ پر بنک گارڑ نے مزاحمت کی،جس کے دوران بندوق برداروں نے گولیاں چلائیں،جس میں بنک گارڑ محمد اشرف ساکن براری آنگن شانگس زخمی ہوا،اور اس کی ٹانگ میں گولی لگی۔بتایا جاتا ہے کہ گولیوں کی زد میں آکر ایک ٹھیکیدارکے بازو پر بھی گولی لگی،مذکورہ زخمی صارف کی شناخت عاشق حسین یتو ساکن محمد پورہ کولگام کے بطور ہوئی۔اس دوران بندوق بردار فرار ہونے میں نکام ہوئے،جبکہ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ بندوق برداروں کی اندھا دھند فائرنگ سے دو محا فطین اور ایک گاہک زخمی ہوئے۔فائرنگ سے بنک اور اسکے گردونواح میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس کو فوری طور پر مطلع کیا گیا ۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور بنک کی حفاظت پر مامور عملے نے حملہ آور وں کونقدی اڑانے میںناکام کردیا۔ادھرجمعہ قریب 2 بجکر 40 منٹ پر تین نقاب پوش افراد قصبہ شوپیان میں قائم جے کے بینک کی مین برانچ میں داخل ہوئے اور وہاں پر ایک محافظ سے زبردستی بارہ بور رائفل چھین کر فرار ہوگئے۔اس دوران کسی کے زخمی ہونے اور کیش لوٹنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔اس واقعہ کے کچھ دیر بعد ہی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا اور رائفل لوٹنے والے افراد کی تلاش شروع کردی۔واضح رہے کہ قصبہ میں 17 گھنٹوں میں یہ رائفل چھیننے کا دوسرا واقع پیش آیا ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو ایک کانگریس لیڈر کے محافظوں سے 4 SLR رائفلیں چھین لی گئیں۔اس قبل ماہ جون میں پنجورہ شوپیان میں اسی طرح کے ایک واقعے میںبنک محافظ کی آنکھوں میں مرچ کی پائوڈر چھڑک کر اسکی بارہ بور بندوق اڑا لی گئی تھی۔