کولگام/خالد جاوید/ کولگام میں آگ کی ایک واردات میں ملبوسات کی ایک دوکان خاکستر ہو گئی۔کولگام کے کا ترسو علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فاروق احمد ننگرو کی دو منزلہ ملبوسات کی دوکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے دوکان میں لاکھوں روپے مالیت کے ملبوسات راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔ اس موقع پر فائر سروس عملہ اور مقامی لوگوں کی بر وقت کاروائی سے آگ کو مز ید پھیلنے سے روکاگیا۔