سرینگر//جنوبی ضلع کولگام کے یمرچھ، یاری پورہ علاقے میں جہاں گذشتہ رات دیر گئے فورسز نے آپریشن شروع کیا تھا، میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین ابتدائی فائرنگ کے تبادلے کے بعد خاموشی چھائی ہوئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق جنگجوﺅں اور فورسز میں یمرچھ نای گاﺅں میں آمنا سامنا ہوا جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ بھی ہوا تاہم بعد میں دونوں طرف کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔
اطلاعات کے مطابق اس طویل خاموشی کے باجود فورسز کا تلاشی آپریشن جاری ہے۔
اطلاعات میں یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ جنگجواندھیرے کا فائدہ اُٹھاکرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 34آر آر اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد مشترکہ کارروائی کے تحت یمرچھ گاﺅں کو محاصرے میں لیکر آپریشن شروع کیا ہے۔