سرینگر/کھڈونی کولگام میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں زخمی ہونے والی14سالہ لڑکی سنیچر کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی۔
مسکان جان ساکنہ وانہ گنڈ نامی لڑکی جمعرات کو کھڈونی کولگام میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں زخمی ہوئی تھی جب سے وہ ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں زیر علاج تھی۔
اسپتالی ذرائع کے مطابق مسکان کوما میں چلی گئی تھی اور آج صبح اُس نے آخری سانس لی۔
واضح رہے کہ کھڈونی علاقے میں جمعرات کو جنگجوئوں اور فورسز کے مابین گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا تھا جس کے دوران مسکان زخمی ہوئی تھی۔