سرینگر/جنوبی ضلع کولگام کے فرصل، گائوں میں سنیچر کو جنگجوئوں اور فورسز کے مابین گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا جس میں اطلاعات کے مطابق ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
جنگجو ہلاکت کی تاہم پولیس نے تصدیق نہیں کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔
اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا ہے جس کی لاش بھی ابھی برآمد نہیں ہوئی ہے۔
اس سے قبل فورسز نے پولیس سٹیشن یاری پورہ کے ماتحت آنے والے کجر فرصل علاقے کے نزدیک ٹنگہ بل کا محاصرہ کرنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا۔
دریں اثناء حکام نے ضلع میں انٹر نیٹ سروس معطل کردی ہے۔