سرینگر/فورسز نے جمعہ کی صبح جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں ایک گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
حکام کے مطابق فورسز نے جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد اوکے نامی گائوں میں آپریشن کا آغاز کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ محاصرے کے بعد گائوں میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔