سرینگر//کولگام اورشوپیان میں دو الگ الگ واقعات میں دو لاشیں برآمد ہوئی ہیںجن میں ایک کی شناخت نہیں ہوسکی۔ جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں واقع معروف سیاحتی مقام اہر بل میں منگل کی صبح اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب مقامی لوگوں نے نالے کے کنارے پر ایک لاش دیکھی۔معاملے کی نسبت پولیس کو فوری طور آگاہ کیا گیا اور پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیاجس کی شناخت بشیر احمد ملک ساکن کھوری بٹہ پورہ کے بطور کی گئی۔فوری طور پر مذکورہ شہری کی موت سے متعلق حالات و واقعات واضح نہیں ہوسکے۔طبی اور قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعدلاش لواحقین کے سپرد کردی گئی ۔اسی طرح کا ایک اور واقعہ جنوبی کشمیر کے ہی شوپیان ضلع میں پیش آیا جہاں چھوٹی پورہ کے مقام پر ایک پمپ شیڈ سے ایک لاش برآمد کی گئی۔پولیس کے مطابق لاش کی فوری طور شناخت نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی اس پر تشدد کا کوئی نشان ہے۔دونوں واقعات میں کیس رجسٹر کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔