عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے کولگام میں جھڑپ کے دوران عظیم قربانی دینے والے بہادر فوجی جوان سب پربھت گور اور لاس نائیک نریندر سندھو کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اُنہوںنے کہا،’’میں اَپنی فوجی بہادروںسب پربھت گور اور لاس نائیک نریندر سندھو کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اُن کی بہادری اور انمول جذبہ ہمیشہ ہمارے دِلوں میں نقش رہے گا۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں سوگوار کنبوں کے ساتھ ہیں۔ قوم اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔‘‘ادھروزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر فوجی جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے جسد خاکی پر گُل دائرے چڑھائے۔وزیر اعلیٰ نے اس سانحے پر گہرے دُکھ کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان فوجی جوانوں کی مثالی ہمت و بہادری، اورقربانیوں کو قوم ہمیشہ عزت اور تشکرکے ساتھ یاد رکھے گی۔وزیر اعلی نے مہلوکین کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود اور ہر صورت میں ان کی مسلسل حمایت کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔