عارف بلوچ
اننت ناگ//کولگام ضلع کے گدر جنگلاتی علاقہ میں فوجی آپریشن 30 گھنٹے بعد دوسرے روز اختتام کو پہنچ گیا۔فورسز اہلکاروں نے تصادم کی جگہ پر ملی ٹینٹوں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کیا جس دوران فورسز اہلکاروں نے یہاں 1 انساس رائفل سمیت کافی مقدار میں گولہ بارود و، کھانے پینے کی چیزیں اور گیس سلنڈر برآمد کئے ہیں۔ہائیڈ اوٹ سے بڑی مقدار میں کپڑے بھی بر آمد ہوئے ہیں۔۔واضح رہے کہ اس تصادم آرائی میں 2 ملی ٹینٹ اور2 فورسز اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ تصادم آرائی کے دوران 2 فورسز اہلکار جن میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر بھی شامل ہیں زخمی ہوگئے ہیں جن کا علاج معالجہ جاری ہے۔