سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ریڈونی علاقے میں جمعہ کو پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد محصور جنگجو فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
نیو ایجنسی جی این ایس نے ایس ایس پی کولگام گورندرپال سنگھ کے حوالے سے بتایا ”ایسا لگتا ہے کہ جنگجوآپریشن کے ابتدائی مرحلے میں فرار ہوگئے ہیں“۔
اس سے قبل پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ریڈوانی،کھڈونی میں جنگجوﺅں اور فورسز کی مشترکہ ٹیم کے مابین انکاونٹر شروع ہوا ہے۔