کولکتہ//جے این یو اور جادو پور یونیورسٹی کے بعد اب کولکتہ واقع اکیڈمی آف فائن آف آرٹس میں کشمیر کی آزادی کے نعرے لگے ۔ طلبہ نے اتوار کو اکیڈمی میں منعقد ایک سیمینار کی مخالفت میں کشمیر، منی پور اور ناگالینڈ جیسی ہندوستانی ریاستوں کی 'آزادی' کے نعرے لگائے۔ یہ سیمینار آر ایس ایس کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ واقعہ کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ طالب علم اکیڈمی آف فائن آرٹس کے باہر آر ایس ایس کی طرف سے منعقد سیمینار کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ آر ایس ایس نے بنگلہ دیش میں اقلیتی ہندو، بدھ مت اور عیسائیوں پر بڑھ رہے حملوں پر بحث کرنے کے لئے سمینار کا انعقاد کیا تھا۔