ہندوارہ/محمد شفیع/ کولنگام میںپچھلے چارمہینوں سے بجلی کی عدم دستیابی سے پورا گاﺅں گھپ اندھیرے میں ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں بستی کا ایک وفد متعلقہ حکام سے ملاقی ہوا لیکن کوئی سدباب نہیں ہورہا ہے۔مقامی لوگوں نے کہا کہ اگر جلد از جلد گاﺅں میں بجلی بحالی نہ کی گئی تو وہ سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہوجائیں گے جسکی ذمہ داری محکمہ پر عائد ہوگی۔ایک مقامی شہری نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ کولنگام میں عرصہ دراز سے بجلی ٹرانسفارمر خراب پڑا ہے لیکن محکمہ بجلی کی لاپرواہی کے نتیجے میں ابھی تک علاقے کو بجلی سپلائی فراہم نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں آ بادی گھپ اندھیرے میں ڈوب چکی ہے ۔اس حوالے سے اگرچہ ایکزکیٹو انجینئر محکمہ بجلی ہندوارہ ڈویژن غلام رسول خان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اُن سے رابطہ نہیں ہوسکا تاہم ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ غلام محمد ڈار نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ یہ ممکن نہیں ہو سکتا کہ کولنگام عرصہ دارز سے بجلی سپلائی سے محروم ہو لیکن پھر بھی وہ اایگزیکٹیو انجینئر پی ڈی ڈی ہندوارہ سے تفصیلات طلب کریں گے اور مقامی لوگو ں کے مشکلات کا حل نکالا جائے گا ۔