ہندوارہ//محمد شفیع//کولنگام میں سوموار کو سڑک کے حادثہ میںزخمی ہوا شہری زندگی کی جنگ ہارگیا۔ عبدالحمید بٹ ولد محمد اکبر ساکنہ کولنگام ہندوارہ سکوٹی پر جارہا تھا کہ جامع مسجد کولنگام کے نزدیک گاڑی نے ٹکرماردی اوراسے فوری طور پر ہندوارہ ہسپتال پہنچایاگیا جہاں سے سے سرینگر منتقل کیاگیا اور منگل کو زخموںکی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ پولیس چوکی چوگل نے کیس درج کرکے بس زیر نمبرJK09/197 اورٹرک زیر نمبرJK02VO/287کو تحویل میں لے کر ڈرائیوروںکو گرفتارکیا۔