یواین آئی
انچیون// جنوبی کوریا میں 1950-53 کی کوریائی جنگ میں مارے گئے 25 چینی فوجیوں کی باقیات کو ان کے وطن واپس بھیجنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔25 چینی فوجیوں کی باقیات کو تابوتوں میں رکھنے کی تقریب دارالحکومت سیول کے مغرب میں انچیون میں منعقد ہوئی۔چینی وفد کی قیادت سابق فوجیوں کے امور کے نائب وزیر چانگ زینگ گو نے کی ،جبکہ جنوبی کوریا میں چینی سفارت خانے کے حکام، جنوبی کوریا میں چینی طلباء اور چینی کمپنیوں کے نمائندوں کے علاوہ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔چینی عوامی رضاکاروں (CPV) کے شہداء کی باقیات کے لیے ایک عارضی بستی میں پھولوں کی ٹوکریاں رکھی گئیں۔ چانگ پھولوں کی ٹوکری لیکر آگے بڑھے اور پھول پیش کئے۔چینی وفد کے تمام اراکین نے تین بار جھک کر سی پی وی کے شہداء کو پھول پیش کئے۔ چینی فریق کی یادگار کے بعد جنوبی کوریا نے باقیات کو تابوتوں میں رکھا تھا۔2014 سے چین اور جنوبی کوریا نے انسانی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے اور دوستانہ اور عملی تعاون کرتے ہوئے مسلسل 9 سال تک 913 CPV شہداء کی باقیات جنوبی کوریا کے حوالے کیں۔اس سال باقیات کی حوالگی کی تقریب جمعرات کو انچیون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد ہونے والی ہے۔