سرینگر//ریاست کے چیف جسٹس بد ررُریز نے کل مومن آباد سرینگر میں ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس پرجاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ 120 کروڑ روپے کے اس پروجیکٹ پر 97 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے۔ اُنہیں بتایا گیا ک244207 مربع فٹ پر پھیلے پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کی تکمیل سے عدالتی عملے کی ضروریات پوری ہوں گی۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ عدالت کے احاطے میں 400 گاڑیوں کے لئے پارکنگ کی جگہ دستیاب ہوگی جبکہ عدالت میں 68 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے ۔چیف جسٹس نے عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی کہ کورٹ کمپلیکس میں ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولیت دستیاب رکھی جائے ۔ انہوں نے جسمانی طور ناخیز افراد کے لئے خصوصی سہولیات کی دستیابی کے علاوہ خواتین کا علاحدہ بار روم تعمیر کرنے کی بھی ہدایت دی۔جسٹس محمد یعقوب میر اور تعمیرات عامہ محکمہ کے چیف انجینئر کے علاوہ دیگر کئی حکام چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔