سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے کورٹ روڑ سرینگر میں آگ کی ہولناک واردات میں دو دکانوں کے خاکستر ہونے پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ اُنہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ آگ سے متاثرہ فوری بازآبادکاری کے اقدامات کریں۔ اُنہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی وہ متاثرین کے حق میں مالی امداد فراہم کریں اور ساتھ ہی دکانداروں کو اپنا کاروبار پھر سے شروع کرنے کیلئے کم شرحدوں پر قرضے فراہم کئے جائیں۔