سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ رات کے دوران مزید7افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔اس طرح کورونا ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ جاری ہے اور ان کی مجموعی تعداد373تک پہنچ گئی ہے۔
حکام کے مطابق کورونا سے جو سات افراد جاں بحق ہوگئے اُن میں 4کا تعلق سرینگر،2کا تعلق پلوامہ جبکہ 1کا تعلق جموں کے شکتی نگر سے تھا۔
ابھی تک وادی کشمیر میں کورونا کی وجہ سے346جبکہ جموں صوبے میں27ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ان میں سب سے زیادہ 117اموات سرینگر میں ہوئی ہیں۔