سرینگر//جموں کشمیر میں جمعرات کے روز کورونا وائرس کے696نئے کیس سامنے آئے۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی تعداد81783تک بڑھ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سرینگر ضلع میں186،بڈگام میں 52،بارہمولہ میں71،پلوامہ میں22،کپوارہ میں15،اننت ناگ میں21،بانڈی پورہ میں18،گاندر بل میں24،کولگام میں7 اورشوپیان میں4 کیس سامنے آئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں89،راجوری میں34،اُدھمپور میں17،ڈوڈہ میں10،کٹھوعہ میں43،پونچھ میں47،سانبہ میں11،رام بن میں8،کشتواڑ میں15اور ریاسی میں2کیس سامنے آئے۔