سرینگر//جموں کشمیر میں پیر کو کورونا وائرس کے3614نئے کیس سامنے آگئے۔آج ظاہر ہونے والوں کیسوں میں2118کا تعلق وادی کشمیر جبکہ1496کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد220546تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران خطے میں56افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔آج 39افراد صوبہ جموں میں جبکہ17افراد وادی کشمیر میں جاں بحق ہوگئے۔
ان ذرائع نے بتایا کہ آج سرینگر ضلع میں701،بارہمولہ میں163،بڈگام میں343،پلوامہ میں135،کپوارہ میں187 ،اننت ناگ میں 134،بانڈی پورہ میں65،گاندربل میں76،کولگام میں254اور شوپیان ضلع میں60کیس سامنے آئے۔
ذرائع نے کہا کہ آج جموں ضلع میں 568،ادھمپور میں137،راجوری میں170،ڈوڈہ میں34،کٹھوعہ میں146،سانبہ میں158،کشتواڑ میں11،پونچھ میں57،رام بن میں50اور ریاسی ضلع میں75کورونا کیس سامنے آگئے۔