سرینگر//مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں پیر کو مزید198کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت ظاہر ہونے کے بعد اس وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد4285تک بڑھ گئی۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق آج ظاہر ہونے والے مثبت کیسوں میں10کا تعلق کولگام،33کا تعلق بارہمولہ،9کا تعلق سرینگر،14کا تعلق اننت ناگ،31کا تعلق شوپیان،11کا تعلق کپوارہ،9کا تعلق بانڈی پورہ،40کا تعلق بانڈی پورہ،7کا تعلق پلوامہ،1کا تعلق گاندربل،12کا تعلق جموں،11کا تعلق کٹھوعہ،4کا تعلق پونچھ،4کا تعلق سانبہ،1کا تعلق راجوری جبکہ1کا تعلق ضلع ڈوڈہ سے ہے۔